مرتضی وہاب

قانون بنانا اور آئین سازی کرنا پارلیمان کا اختیار ہے۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ قانون بنانا اور آئین سازی کرنا پارلیمان کا اختیار ہے عدالت کا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا اسمبلیاں آئینی طریقے سے توڑی گئیں یا غیر آئینی طریقے سے؟ اس ملک کی تقدیر کے فیصلے عدالتیں کریں گی یا منتخب نمائندے؟ آئین میں لکھا ہوا ہے کہ فیصلے عوامی نمائندے کریں گے۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں نظریہ ضرورت کے تحت کئی فیصلے کئے گئے، قانون بنانا، آئین سازی کرنا پارلیمان کا اختیار ہے، کیا عدالتوں کو آئین میں تبدیلی کی اجازت ہے؟ پاکستان کے منتخب وزرائے اعظم کو ہٹا دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون بننے سے پہلے اسے روک دیا جاتا ہے، دنیا میں ایسی مثال نہیں ملتی، سپریم کورٹ کوئی ایک فرد نہیں، تمام جسٹس صاحبان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے