مولانا فضل الرحمن

بیرونی ایجنڈے کیلئے عمران خان ملک کو غرق کرنا چاہتے۔ مولانا فضل الرحمن

پشاور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ بیرونی ایجنڈے کے لیے عمران خان ملک کو غرق کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے پی سی خیبرپختونخوا میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتی ہے، صوبہ 900 ارب روپے کا مقروض ہے، وزیراعلی کو حساب دینا ہوگا، حکومت امن کی بحالی کے لیے اقدامات کرے، قبائلی علاقوں اور شہری علاقوں میں قیام امن کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ اے پی سی کی تجاویز حکومت کو بھیج دی جائیں گی، تجاویز سلامتی کمیٹی کے سامنے رکھی جائیں گی، حکومت کی کشتی ڈبونے کی بات ہورہی ہے، جو اسمبلی تحلیل کرنا چاہ رہے ہیں انہیں پیسہ دے کر ملک کا اور بیڑہ غرق کردیں؟ مخالفین حکومت کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کی کاوشوں سے ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا، تحریک انصاف کی سیاسی قوت بے نقاب ہوچکی ہے، پی ٹی آئی احتجاج اور نہ ہی لانگ مارچ کے قابل رہی ہے، آپ کو اندازہ نہیں کہ ان لوگوں نے ملک کا کیا حشر کیا ہے، وفاق کیسے پیسے دے؟ وزیراعلی روزانہ اسمبلی تحلیل کی باتیں کرتے ہیں، وفاقی حکومت اپنی سطح پر معاشی حالات بہتر بنانے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے