فہد مصطفی

مجھے لگتا ہے کہ کراچی کے عوام کو ٹیکس دینا ہی نہیں چاہیے، فہد مصطفی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار فہد مصطفی کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان میری بات سُن رہے ہیں تو میں اُن سے پوچھنا چاہوں کہ ہم کس بات کا ٹیکس دے رہے ہیں؟ ہم تباہ ہورہے ہیں۔ اداکار نے یہ بھی  کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کراچی کے عوام کو ٹیکس دینا ہی نہیں چاہیے۔‘

تفصیلات کے مطابق اداکار فہد مصطفی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’آج کل ہماری سڑکوں کی جو حالت ہے، اس حساب سے کہیں پہنچنا بہت مشکل ہے۔ کراچی کی سڑکوں کا جو بُرا حال ہے اس حساب سے کراچی کے عوام کو ٹیکس نہیں دینا چاہیے۔ ہم برباد ہورہے ہیں، ہر گُزرتے دن کے ساتھ مہنگائی کے ٹیکے لگائے جارہے ہیں، کبھی بجلی کا تو کبھی پیٹرول کا۔

واضح رہے کہ ویڈیو پیغام میں اداکار فہد مصطفی نے مزید  کہا کہ کراچی والوں اپنی بربادی پر زور دار تالیاں بجاؤ۔ کراچی میں گیس نہیں ہے لیکن ہم پھر بھی گیس کے بل ادا کررہے ہیں۔‘ اداکار نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے شہر سے کھاتے جائیں اور ہمیں برباد کرتے رہیں، جب تک سڑکیں صاف نہیں ہوں تب تک ہمارے بھی دل صاف نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے