بلاول بھٹو زرداری

پی ٹی آئی پر پابندی کاحامی نہیں، وزیر خارجہ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کا حامی نہیں ہیں۔ پیپلز پارٹی شروع سے نیب کے خلاف ہے، پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ ہمیں نیب کے ادارے کو بند کرنا ہو گا، ہم نے نیب ترامیم پیش کیں تو عمران خان نے اسے مک مکا قرار دے کر نیب بچاؤ مہم شروع کروا دی، پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کی نیب ترامیم سے سب سے زیادہ فائدہ عمران خان اٹھا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں بہت سے سیاہ روز ہیں، پیپلز پارٹی اصولی طور پر کبھی خوشی نہیں مناتی جب کوئی سیاستدان گرفتار ہو، سیاست دان گرفتار ہوتے ہیں تو پوری سیاست کا نقصان ہوتا ہے،  سیاست دانوں کی گرفتاری پر ہم کبھی جشن نہیں مناتے، نہ مٹھائی بانٹتے ہیں۔ پیپلز پارٹی نیب کی مخالفت کرتی آ رہی ہے اور پی ٹی آئی حمایت کرتی آئی ہے۔

واضح رہے  کہ انہوں نے مزید کہا کہ خان صاحب نے ایک مہم شروع کرائی کہ نیب کو بچائیں، میاں صاحب حکومت میں آئے تب بھی مطالبہ کیا نیب میں ترامیم لے کر آئیں اور اسے بند کیا جائے مگر ہماری بات نہیں مانی گئی۔ انہوں نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی کابینہ کو دھوکا دیا، خان صاحب پر الزامات سنگین ہیں، 190 ملین پاؤنڈ سندھ کا پیسہ ہے، یہ پیسے سندھ کے عوام کو دیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے