جاوید لطیف

بلاول بھٹو کو ان کے والد سنجیدہ نہیں لیتے تو ہم کیوں لیں۔ جاوید لطیف

شیخوپورہ (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو ان کے والد سنجیدہ نہیں لیتے تو ہم کیوں لیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آج بھی میثاق جمہوریت پر عمل کر رہی ہے، جب زرداری لب کشائی کریں گے تو پھر ہم بھی جواب دیں گے، بلاول کی باتوں کی تردید خود آصف زرداری کر دیتے ہیں، پیپلز پارٹی نے 15 سالہ اقتدار کے دوران سندھ کا بیڑا غرق کر دیا، الیکشن لڑنا ہے تو کارکردگی کی بنیاد پر لڑے۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، حساس تنصیبات پر حملے کرنے والی جماعت لیول پلیئنگ فیلڈ کا حق نہیں رکھتی، حساس تنصیبات پر حملے کرنے والی جماعت سیاسی نہیں دہشتگرد ہے، مسلم لیگ ن کو ابھی تک لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی الیکشن میں تاخیر کا ابہام پیدا کررہا ہے وہ پاکستان کا خیرخواہ نہیں، پنجاب بھر میں کسی جماعت سے اتحاد ہے نہ ہی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی، عوام نواز شریف کو پاکستان کی آخری امید سمجھ رہے ہیں، نوازشریف کو انصاف بہت سست روی سے مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے