یوسف رضا

ضمنی الیکشن میں سرکاری وسائل کے استعمال میں کوئی صداقت نہیں، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (پاک  صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں سرکاری وسائل کے استعمال میں کوئی صداقت نہیں، میں نے خود اپنے گھر میں کنونشن کا انعقاد کیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کامیاب ہوکر ریکارڈ ترقیاتی کام کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے اور مہنگائی میں کمی کا کریڈٹ انکو دے دیں کوئی بات نہیں، اس وقت ملک کے لئے جو خطرات پیدا کیے ہیں انکو کم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تین ٹکڑے کرنے کی باتیں کیا استحکام پیدا کرنے کی باتیں ہیں۔

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ ہم نے پی پی 217 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کنونشن کیا ہے، کنونشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار ارشد بھٹہ نے سلمان نعیم کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی شخصیات نے بھی سلمان نعیم کی حمایت کی ہے، پیپلز پارٹی نے مکمل طور پر سلمان نعیم کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے