خواجہ آصف

ارکان پارلیمنٹ سرکاری نہیں بلکہ اپنے خرچ پر حج کیلئے جارہے ہیں۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ سرکاری نہیں بلکہ اپنے خرچ پر حج کیلئے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ بجٹ کا مرحلہ مکمل ہوگیا اب آئی ایم ایف سے معاہدے کا مرحلہ بھی مکمل ہوجائے گا، یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو خصوصی جہاز کے ذریعے حج پر لے جایا جارہا ہے جبکہ اس جہاز میں عام حاجی بھی ہوں گے، بجٹ کی وجہ سے آخری حج پرواز ارکان پارلیمنٹ کیلئے رکھی گئی ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ارکان پارلیمنٹ اپنے خرچ پر حج پر جارہے ہیں۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی مراعات والے بل کو قومی اسمبلی منظور نہ کرے، ان حالات میں اس غریب قوم کے سینیٹ کا منظور کردہ بل کسی صورت درست نہیں۔ آئینی عہدے کو پروٹوکول کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزرا کے آگے پیچھے پولیس کی گاڑیاں ہوتی ہیں تو لوگ انہیں گالیاں دیتے ہیں جب ہم سیاسی عہدوں پر نہیں ہوتے تو پولیس پیچھے ہوتی ہے، اگر اتنا ہی خطرہ ہے تو سیاست چھوڑ دیں اور کوئی اور کام کریں، اگر کسی کی دشمنی ہے تو وہ ذاتی حیثیت میں گارڈز رکھ لے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے