مفتاح اسماعیل

پاکستان بھر میں وزیر اعظم کے ریلیف کے اعلانات کو سراہا جارہا ہے، مفتاح اسماعیل

کراچی(پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں وزیر اعظم کے ریلیف کے اعلانات کو سراہا جارہا ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم مایوسی نہیں بڑھانا چاہتے لیکن خسارہ اس وقت چھپن سو ارب روپے چل رہا ہے، یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ خسارہ ہے، یہ معیشت کے ساتھ زیادتی ہے، آٹھ سو ارب روپے کی ضمنی گرانٹس کی بات کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ، غربت کے شکار افراد کے لئے کم سے کم اجرت پچیس ہزار بہت اچھا اعلان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو خسارہ سے نکالنا ہے، اس سال کل خسارہ چونسٹھ سو ارب روپے ہے، جتنا قرض عمران حکومت سے پہلے تک قیام پاکستان کے بعد سے لیا گیا، اتنا قرض کا اسی فیصد عمران حکومت نے پونے چار سال میں لیا۔

واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ تمام کاروباری حضرات سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھی ویجز میں اضافہ کردیں، حکومت برآمدات کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات کریں گے، میڈیا ہاوسز کے مالکان سے بھی کہا ہے کہ دس فیصد تنخواہ بڑھائیں، حکومت نے دس فیصد فی الفور بڑھا دی ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش تو پی ٹی آئی حکومت کر کے گئی ہے، پاکستان کا تجارتی خسارہ اس سال پنتالیس سو ارب ہوگا، اس سال کرنٹ اکاونٹ خسارہ ریکارڈ سطح پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے