مرتضی وہاب

مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے شہریوں کو بڑی خوش خبری دے دی

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے ایڈمنسٹریٹر اور سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے کراچی کے شہریوں کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے ہاکس بے کے ساحل پر واٹر اسپورٹس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ شہریوں کو اچھی تفریح مہیا کی جائے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کراچی کی رونقیں بحال کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے شہریوں کو خوش خبری دی ہے کہ نجی شعبے کے تعاون سے ساحل پر واٹر اسپورٹس کا آغاز کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہاکس بے آنے والی سڑکوں کی مرمت اور نئی سڑکیں بھی تعمیر کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ مچھلی چوک تا کینپ سڑک بھی بنائی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے منوڑہ آئی لینڈ کے دورے کے موقع پر بتایا کہ سمندر کے ساحل سے استفادہ کر رہے ہیں، ماضی میں واٹر اسپورٹس کو نظر انداز کیا گیا تاہم اب شہریوں کو ایک صحت مند تفریح میسر ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے