پاکستان تحریک انصاف اور اینکر عمار لیاقت کی اہلیہ نے اداکاری کرنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان تحریک انصاف اور اینکر عمار لیاقت کی اہلیہ نے اداکاری کرنے کا فیصلہ کرلیا

رکن قومی اسمبلی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور اینکر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ طوبی عامر نے اداکاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔

طوبیٰ عامر نے انسٹاگرام پر جاری اسٹوری میں پاکستان کی ڈراما انڈسٹری میں قسمت آزمانے سے متعلق مداحوں اور فالوورز کو آگاہ کیا، انہوں نے انسٹا اسٹوری میں اپنے ڈیبیو ڈرامے کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جو دراصل ڈرامے کی اگلی قسط کا پرومو دکھایا گیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی کی اہلیہ طوبیٰ عامر نجی چینل اے آر وائے کے ڈرامے بھڑاس سے ڈراما انڈسٹری میں ڈیبیو کررہی ہیں، یہ ڈراما پیر سے جمعرات تک ہفتے میں 4 روز نشر ہوتا ہے اور اب تک اس کی 33 اقساط نشر ہوچکی ہیں اور اگلی قسط میں طوبیٰ عامر بھی دکھائی دیں گی۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر ‘بھڑاس’ ڈرامے کے سیٹ سے شوٹنگ کے دوران لی جانے والی ان کی تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں۔

وائرل ہونے والی تصاویر میں طوبیٰ عامر، اداکار ہمایوں سعید کے بھائی سلمان سعید اور دیگر اداکاروں کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

خیال رہے کہ طوبیٰ عامر اس سے قبل عامر لیاقت کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی کرچکی ہیں اور شادی سے قبل وہ ایک ٹی وی نیٹ ورک میں کارپوریٹ افیئر کی منیجر بھی رہ چکی ہیں۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی سال 2018 میں کسی وقت ہوئی تھی جو اس وقت سامنے آئی تھی جب الیکشن کمیشن میں ان کے خلاف کاغذات نامزدگی میں دوسری اہلیہ کا ذکر نہ کرنے پر درخواست دائر ہوئی تھی، اس موقع پر عامر لیاقت حسین نے ای سی پی میں پیش ہوکر موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کے حوالے سے کچھ نہیں چھپایا، ابھی صرف ان سے نکاح ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے