سراج الحق

سراج الحق نے بھارت سے تجارتی بحالی کو کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی قرار دے دیا

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ تجارت کی بحالی کو کشمیروں کے زخموں پر نمک پاشی قرار دے دیا۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ بھارت سے تجارت کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا موقف تھاکہ جب تک A 35 اور دفعہ 370 کی بحالی نہیں ہوتی ہم انڈیا کے ساتھ کوئی مذاکرات اور تجارت نہیں کریں گے ، اب وزیراعظم کشمیر کے حوالے سے اپنے موقف پر صدی کا سب سے بڑا یوٹرن لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے حالیہ بیان میں حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوے شدید تنقید کا نشانہ بنایا،  سراج الحق نے کہا کہ  پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کے دل کشمیر یوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں جب تک کشمیر میں ایک بھی بھارتی فوجی موجود رہے گا، بھارت سے کسی قسم کے تعلقات اور تجارت فروغ نہیں پاسکتی۔ ان کا کہنا ہے کہ  اقتصادی رابطہ کونسل کی سفارشات کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔ زرعی شعبہ صنعتوں کی بنیاد ہے اس کی تباہی ملک کا معاشی زوال ہے۔

واضح رہے کہ سراج الحق نے حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت بہت کم عرصے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ملک کے شعبہ زراعت پر خصوصی توجہ دی جاتی تو آج بھارت سے چینی ، کپاس اور دھاگا درآمد کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی ۔ دنیا فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کی طرف جارہی ہے جبکہ ہم کمی کاشکار ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ اب وقت آگیاہے کہ حکمران دو رنگی اور منافقت چھوڑ کر خالصتاً اللہ تعالیٰ کی بندگی کی طرف لوٹ آئیں تاکہ ملک میں حقیقی خوشحالی کا آغاز ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

قوم کی بیٹیوں کی تعلیم میں رکاؤٹ ڈالنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی بیٹیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے