شرجیل میمن

شرجیل میمن کیجانب سے کراچی میں ترک کمپنی کو یورپی معیار کی الیکٹرک بسیں لانے کی دعوت

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن نے ترک کمپنی کو کراچی میں یورپی معیار کی الیکٹرک بسیں لانے کی دعوت دی ہے جسے ترک کمپنی نے قبول کرتے ہوئے جلد بسیں لانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن سے ترک کمپنی البیارک کے ڈائریکٹر جمیل شن اوجاک نے ملاقات کی۔ شرجیل میمن نے ترک کمپنی کے ڈائریکٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میٹرو پولیٹن شہر ہے جہاں بزنس کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں ریڈ لائن، اورنج لائن، پیپلز بس سروس اور یلو لائن کے تحت جدید بی آر ٹی سسٹم کی منصوبہ بندی کی ہے۔ انہوں نے ترک کمپنی کے ڈائریکٹر کو دھابیجی فری اکنامک زون میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی دعوت دی اور کہا کہ سندھ حکومت ترک کمپنی کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سمیت دیگر آپشن پر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے