امتیاز شیخ

پی ٹی آئی حکومت دانستہ سندھ حکومت کے منصوبوں کو نقصان پہنچا رہی ہے، امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) وزیر توانائی سندھ  امتیاز شیخ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت دانستہ سندھ حکومت کے منصوبوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سی سی آئی میں مانجھند کا 400 میگا واٹ کا اور تھر کول کا اوریکل کمپنی کا سستی بجلی کے منصوبے منظور نہیں کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) اجلاس میں سندھ حکومت کے سستی بجلی کے منصوبوں کو رد کردیا گیا۔ اس موقع پر امتیاز شیخ نے کہا کہ سی سی آئی اجلاس میں 88 فیصد مہنگی بجلی کے منصوبے منظور کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ  وزیر توانائی سندھ نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سی سی آئی میٹنگ میں سندھ کا موقف پیش کیا۔ امتیاز شیخ کے مطابق وزیر اعلیٰ نے دوران اجلاس سندھ حکومت کے منصوبے منظور نہ کیے جانے پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے