راجہ پرویز اشرف

لوگ پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں، راجا پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو ناکام حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ پی ٹی آئی حکومت سے تنگ آچکے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ  اب لوگ  پی ٹی آئی  حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے  کہا کہ پنجاب میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی، صوبے میں گراس روٹ لیول پر تنظیم سازی کریں گے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران راجا پرویز اشرف نے یہ بھی کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر حکومت کو اپوزیشن سے مشاورت کرنی چاہیے۔ راجا پرویز اشرف کے مطابق الیکشن کمیشن اور ماہرین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جانا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے