کورونا وائرس

کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم، 24 گھنٹوں میں6 اموات

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہوگئی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 456 تک جا پہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دران 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید482 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 73 ہزار 560 ہو چکی ہے۔ یاد رہے کہ ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 22 ہزار 545 مریض زیرِ علاج ہیں،جبکہ 12 لاکھ 22 ہزار 559 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان بھر میں اب تک کُل 10 کروڑ 35 لاکھ 14 ہزار 198 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 4 کروڑ 16 ہزار 932 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے