راجہ پرویز اشرف

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کیلئے دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے لیے دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے راجہ پرویز اشرف نے نائب صدر پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی استعفوں کی تصدیق کے لیے پی ٹی آئی اراکین کو علیحدہ علیحدہ بلائیں گے، سپیکر کو یہ اطمینان کرنا ہے کہ استعفی رضاکارانہ اور اصل ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا ہے کہ تمام ممبرز کیلئے ضروری ہے کہ وہ استعفوں پر تاریخ لکھیں، اگر استعفی دینے کی تاریخ درج نہیں ہوگی تو استعفی جمع کرانے کی تاریخ کو استعفے کی تاریخ قرار دیا جائے گا۔ 11 اپریل کو جمع کروائے گئے استعفوں کی تصدیق کے لیے 30 مئی کو خط لکھا گیا، 6 سے 10 جون تک تصدیق کا وقت دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے