رانا ثناء اللہ

عمران خان کسی سے ہاتھ ملانا گوارہ نہیں کرتے تھے آج ایک ایک آدمی کے پیچھے دکھے کھاتا پھر رہا ہے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن  پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے وزیر اعظم عمران خان کو  آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کسی کے ساتھ ہاتھ ملانا گوارہ نہیں کرتے تھے۔ جبکہ آج یہ شخص ایک ایک آدمی کے پیچھے دکھے کھاتا پھر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رانا  ثناء اللہ نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  خبریں بڑے دلچسپ پیرائے میں داخل ہو رہی ہیں، اگر یہ اجلاس آگے لیکر نہ جاتے تو آج واضح کردیتے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ زیادہ سے زیادہ وقت لینا چاہتے ہیں ہم بھی یہی چاہتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں یہ زیادہ سے زیادہ وقت لیں، خجل ہوں، ذلیل ہوں، خراب ہوں۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ ستائیس مارچ کو یہ جلسہ کر رہے ہیں، ہمارے قافلے تئیس مارچ کو چلیں گے، مسلم لیگ ن کے سپورٹر اور کارکنوں کا ملین مارچ ہوگا۔ مارچ لاہور سے چلے گا اور دو دن میں اسلام آباد پہنچے گا، پارٹی نے تمام اختیار نواز شریف اور شہباز شریف کو دے دیا، وہ اس تحریک کو کامیاب کرنے کیلئے جو قیمت ادا کرنا پڑتی ہے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے