پیپلزپارٹی

پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے جوائنٹ سیکرٹری کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

مظفرآباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے جوائنٹ سیکرٹری آصف گجر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نیئر بخاری نے پی ٹی آئی آزاد جموں کشمیر کے جوائنٹ سیکرٹری آصف گجر کے پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری نے کہا کہ ملک بھر سے سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر ضلع سے قد آور شخصیات پارٹی میں شامل ہونے کی خواہشمند ہیں۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں خوشخبریاں ملیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے