جاوید لطیف

ریاست کو نقصان پہنچانے والوں کو عبرت کانشان بناکر نواز شریف کو لانا ہو گا، جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ریاست کو نقصان پہنچانے والوں کو عبرت کانشان بناکر نواز شریف کو لانا ہو گا، نوازشریف سے معافی مانگ کر انہیں واپس پاکستان لانا ہو گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 2017 کے کرداروں کی جیب سے پیسا نکالا جائے، 5 کرداروں نے ریاست کو سفارتی، معاشی اور مالی طور پر نقصان پہنچایا، نوازشریف کو بار بار احتساب، میڈیا ٹرائل سے گزارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ 2017 میں ہم کہتے تھے ٹرتھ کمیشن بنایا جائے، جب اقبال جرم کر لیا تو ٹرتھ کمیشن کیسا، اور کیا دیکھنا ہے، نومبر 2022 تک کھلے عام سرپرستی کی جاتی رہی، سرپرستی کرنے والوں نے نورا کشتی شروع کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیا سازشی خط کا اس وقت کے اسٹیبلشمنٹ چیف کو پتا نہیں تھا کہ یہ جھوٹا ہے؟ کیا انہیں پنکی اور فرح گوگی کی کرپشن کا پتانہیں تھا؟

واضح رہے کہ جاوید لطیف نے مزید کہا کہ کیا صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے ثاقب نثار کو پتا نہیں تھا کہ وہ پلے بوائے ہے؟ 20 ضمنی نشستوں پر بھی سہولت کاری ہو رہی تھی، روز ساڑھے تین گھنٹے جھوٹ بولے گئے، کیا اسے سہولت کاری نہیں کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ریاست کے لیے بہت قربانیاں دیں لیکن نواز شریف کی قربانیوں کو ضائع کیا گیا، اب نواز شریف مزید قربانیاں نہیں دے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے