پرویز خٹک

پی ٹی آئی کے کئی رہنماوں کی پرویز خٹک کی جماعت میں شمولیت کی تردید

پشاور (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے کئی رہنماوں نے پرویز خٹک کی جماعت میں شمولیت کی تردید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا کے سابق معاون خصوصی اقلیتی امور وزیر زادہ نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں اجلاس میں شریک ہوا اور نہ ہی پرویز خٹک کی پارٹی میں شامل ہوا اور پارٹی چھوڑنے کی خبروں میں صداقت نہیں۔

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے افتخار مشوانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میری پہلی اور آخری پارٹی ہے، چئیرمین اور پارٹی سے ناطہ توڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، مجھے کسی میٹنگ میں نہیں بلایا گیا اور نہ میرا کسی سے رابطہ ہوا ہے۔

سابق ایم پی اے اعظم خان کا کہنا ہے کہ عمران کا سپاہی تھا، سپاہی ہوں اور آخری سانس تک رہوں گا۔ سوشل میڈیا پر میری پی ٹی آئی چھوڑنے کی خبریں من گھڑت ہیں۔

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عزیز اللہ گران نے بھی پی ٹی آئی پی میں شمولیت کی تردید کی اور کہا کہ میں پاکستان سے 15 ہزار کلومیٹر دور کینیڈا میں ہوں اور پرویز خٹک نے مجھے پارٹی میں شامل کردیا۔

اس کے علاوہ سابق ایم پی اے مصور خان نے بھی پی ٹی آئی نہ چھوڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ تحریک انصاف چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا، ورکرز مطمئن رہیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ علاج کیلئے ملک سے باہر ہوں تو اجلاس میں کیسے شرکت کرلی؟ کل بھی خان کے ساتھ تھا اور آج بھی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے