آصف زرداری شہباز شریف

آصف زرداری اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، ن لیگ کی جانب سے لانگ مارچ کی حمایت کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف پارٹی کے دیگر رہنماؤں اور جے یو آئی (ف) کے وفد کے ہمراہ بلاول ہاؤس لاہور پہنچے جہاں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول ہاؤس میں سابق صدر آصف زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی ومعاشی صورتحال ، خاص طور پر مہنگائی سمیت تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کی گئی۔ اس دوران پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) کے رہنما موجود تھے۔

واضح رہے کہ ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تجویز پیش کی گئی کہ حکومت کے 10 سے 15 ناراض ارکان سے مستعفیٰ ہونے کی بات کی جائے اور اگر ناراض حکومتی ارکان استعفے دے دیں تو حکومت سادہ اکثریت کھو دے گی جس کے بعد اپوزیشن وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے بجائے اعتماد کے ووٹ کا مطالبہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے