رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی کے اپنے لوگ حکومت چھوڑنے کیلئے تیار اور ن لیگ سے رابطے میں ہیں۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہلی و نالائقی کی وجہ سے پی ٹی آئی کے اپنے متعدد لوگ حکومت چھوڑنے کے لئے تیار ہیں جو مسلم لیگ ن کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے لانگ مارچ کا آپشن بھی ہے، احتجاج بھی کریں گے، عدم اعتماد بھی ہوگا، ہمیں امید ہے کہ عوام کی دعاؤں سے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ سیاست، سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کا کام ہے، نظام سے کوئی فرق نہیں پڑتا آئین پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں مخالفین سے متعلق گفتگو ہوتی ہے، انہوں نے گزشتہ روز کے جلسے میں مخالفین کو گالیاں دیں۔ وزیراعظم عمران خان کا حکم تھا کہ محسن بیگ کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے