رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی کو آئینی اور جمہوری طریقے سے احتجاج کا حق ہے۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو آئینی اور جمہوری طریقے سے احتجاج کا حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان 12 سے 17 اکتوبر کے درمیان لانگ مارچ کا ارادہ رکھتے ہیں، عمران خان اسلام آباد پر واردات کرنا چاہتے ہیں، ہمیں پتا ہے عمران خان کیا کرنے جارہا ہے، ہمارے بھی ذرائع ہیں۔ پی ٹی آئی اسلام آباد انتظامیہ سے اجازت لے کر مخصوص جگہ پر آکر احتجاج کرے، دھرنا دے، اگر اسلام آباد پر قبضہ کرنے آئے تو ان سے نمٹیں گے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے سامنے دو تجاویز رکھی ہیں، وزیراعظم ان تجاویز پر اتحادیوں سے مشاورت کریں گے، اگر اتحادی ان میں سے کسی بھی تجویز پر متفق ہوگئے تو یہ اپنا پروگرام بنانا بھول جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر جتھہ لے کر حکومت گرانے کی کوشش ہوئی تو پھر ایسا بار بار ہوگا، اگر جتھے لے کر حکومتیں گرانی ہیں تو پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کی کیا ضرورت ہے، اگر یہ جتھہ کامیاب ہوتا ہے تو ہم بھی تین ماہ میں جتھے کی تیاری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے