کامران ٹیسوری

میں منتظر ہوں، آج میں 10 ہزار شہریوں کی مہمان نوازی کروں گا، کامران ٹیسوری

کراچی (پاک صحافت) سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہمیں منتظر ہوں، آج میں 10 ہزار شہریوں کی مہمان نوازی کروں گا۔ انہوں نے بتایا کہ 10 ہزار سے زائد کرسیاں گورنر ہاؤس میں لگائی گئی ہیں، ٹیسٹ چیک کرنے والی مشین بھی پہنچا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ  کامیاب ہونے کے بعد امیدوار ملک کی خدمت کریں گے، 5 لاکھ سے زائد طلبا گورنر ہاؤس میں ٹیسٹ دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایشیا میں اتنے بڑے پیمانے پر کبھی ٹیسٹ نہیں ہوا، مفت ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں، کسی سے کوئی معاوضہ نہیں لیا جا رہا ہے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آئی ٹی ٹیسٹ میں حکومتی فنڈ نہیں لگ رہا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب گورنر ہاﺅس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں گورنر ہاﺅس سندھ میں آج ہونے والے آئی ٹی ٹیسٹ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 10 ہزار نوجوان ٹیسٹ کے لیے آج گورنر ہاؤس آئیں گے۔ گورنر ہاﺅس کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ گورنر ہاﺅس کے باہر سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے