مراد علی شاہ

سندھ کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتارہوں گا، مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ وفاق اپناکام ٹھیک طریقے سے نہیں کرپاتا، نقصان صوبوں کو ہو تا ہے، سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ  صوبہ سندھ کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتا رہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جاری اپنے بیان میں پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ نواز شریف نہیں ہو ں سندھ کے حقوق نہیں چھوڑوں گا، مشترکہ مفادات کونسل آئینی فورم ہے، بائیکاٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے شرکت کروں گا۔

واضح رہے کہ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وفاق صوبوں کو پیسے دے کر احسان نہیں کر رہا، یہ ہمارا حق ہے، وزیر اعظم پہلے 3 وزرائے خزانہ سے خوش نہیں تھے، وزیر اعظم چوتھا وزیر خزانہ لا چکے ہیں مگر ملک کی معاشی حالت ابھی تک نہیں بدل سکی۔ سندھ میں  پانی کی قلت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ارسا اپنا کام ٹھیک نہیں کر رہا ایسے لگتا ہے جیسے ارسا کو وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کو تنگ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے