حنا ربانی کھر

اقوام متحدہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے ایکشن پلان مرتب کرے۔ حنا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے ایکشن پلان مرتب کرے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے اقوام متحدہ کے تہذیبوں کے اتحاد کے 9 ویں عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسلامو فوبیا کے خطرناک حد تک اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ایکشن پلان مرتب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس موقع پر وزیر مملکت نے دنیا بھر میں مذہبی عدم برداشت، امتیازی سلوک، اسلامو فوبیا اور تشدد کے بڑھتے ہوئے مسئلے کے بارے میں پاکستان کے نقطہ نظر اور خدشات کو واضح کیا۔

حنا ربانی کھر کا مزید کہنا تھا کہ پرامن بقائے باہمی، باہمی افہام و تفہیم اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مضبوط بین مذہبی، بین تہذیبی اور بین المذاہب مکالمے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے فورم کے شرکا کی مسلمانوں اور اسلام کے خلاف ریاستی امتیازی سلوک، دشمنی اور اسلامو فوبیا کی طرف توجہ مبذول کروائی۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی تہذیبوں کا اتحاد 2005 میں 9/11 کے بعد مسلم دنیا اور مغرب کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے جواب میں تشکیل دیا گیا تھا، اس کے بنیادی مقاصد میں سے تمام ثقافتوں، روایات اور مذہبی عقائد کے لیے باہمی احترام کو آگے بڑھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے