ناصر حسین شاہ

پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کو بھی بیلٹ پیپرز پر ہونا چاہیے۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کو بھی بیلٹ پیپرز پر ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین نے کہا ہے کہ ہمیں کسی الیکشن میں کوئی سپورٹ نہیں ملی۔ پی پی پی نے جب بھی حکومت بنائی مشکل ترین حالات تھے۔ ہم عوام کے لاڈلے ہیں، کسی اور کے لاڈلے بنے ہیں اور نہ بنیں گے۔ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، سب کو موقع ملنا چاہیے۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو مناسب انداز سے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے چاہیے تھے۔ ہمارا انتخابی نشان تلوار سے تیر کیا گیا، ہم نے قانونی راستہ اختیار کیا۔ شہید بینظیر بھٹو پر بھی کیسز بنائے گئے تو پی پی پارلیمنٹرین بنائی گئی، انتخابی حلقہ بندیوں پر سب سے زیادہ اعتراض پیپلز پارٹی کو ہے۔

انہوں نے کہا ہم نے ڈی لمیٹیشن کے حوالے سے عدالت سے بھی رجوع کیا۔ ایم کیو ایم نان ایشوز کو اجاگر کرنے میں ماہر ہے۔ کراچی ایسٹ میں 12 اعتراضات پیپلز پارٹی اور ایک ایم کیو ایم کا اعتراض تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے