بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی عوام کے مسائل حل کرے گی۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ صرف پیپلزپارٹی ہی عوام کی حقیقی ترجمان ہے اور عوامی مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوگی، عوام پی پی امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے متعلق ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج 26 جون کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں عوام ووٹ دینے کے لئے گھروں سے باہر نکلیں۔

بلاول بھٹو کا اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہنا ہے کہ عوام سے اپیل ہے بلدیاتی انتخابات میں تیر کے نشان پر ٹھپا لگا کر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے مسائل حل کرے گی، فیصلہ ضمیر کا ووٹ بینظیر کا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے