عطا تارڑ

تحریک انصاف جمہوری عمل کا حصہ بن رہی ہے جو مثبت قدم ہے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف جمہوری عمل کا حصہ بن رہی ہے جو مثبت قدم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی وزیراعظم سے ملاقات میں خوش اسلوبی سے معاملات زیر بحث آئے، ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی،وفاق اور صوبے کی آپس میں کوآرڈینیشن اچھا اقدام ہے، آزاد اراکین کو ایوان میں موجود کسی جماعت میں شامل ہونے کے لئے تین دن دیئے جاتے ہیں۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا آئین کے تحت مخصوص نشستیں ایوان میں موجود جماعتوں کو ملتی ہیں،جس جماعت نے الیکشن میں حصہ نہ لیا ہو، اسے مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں۔ اگر آزاد امیدواروں نے ایوان میں موجود کسی جماعت کے ساتھ شمولیت اختیار کی ہوتی تو صورتحال مختلف ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ کیا سنی اتحاد کونسل نے الیکشن سے قبل مخصوص نشستوں کی کوئی فہرست جاری کی تھی؟، سنی اتحاد کونسل ایوان میں موجود نہیں، الیکشن میں حصہ نہیں لیا، تحریک انصاف نے صدر، وزیراعظم سمیت تمام آئینی عہدوں کے انتخاب میں حصہ لیا،تحریک انصاف جمہوری عمل کا حصہ بن رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے