شکارپور آپریشن

شکارپور، ڈاکووں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری

شکارپور (پاک صحافت) شکارپور کچے کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گزشتہ سات روز سے ڈاکووں کے خلاف آپریشن جاری ہے لیکن اب تک کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سات سو پولیس اہلکار گزشتہ سات روز سے کچے کے علاقے میں ڈاکووں کے خلاف آپریشن کررہے ہیں جن میں کراچی سے آئے ہوئے دو سو کمانڈوز بھی شامل ہیں۔ اب تک 12 میں سے 9 مغوی بازیاب کرائے گئے ہیں جب کہ ڈاکوؤں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار اور ایک فوٹو گرافر شہید، 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق کچے کے اطراف پولیس چوکیاں قائم کردی گئی ہیں جب کہ کشمور کے علاقوں درانی مہر اور کچے کیٹی سمیت دیگر علاقوں میں بھی ایکشن کیا گیا ہے، شکارپور اورگھوٹکی کو ملانے والے تمام راستے سیل کردیے گئے ہیں۔ آپریشن میں اب تک 8 ڈاکو ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے