مولانا فضل الرحمن

پی ٹی آئی کو سرے سے پاکستان میں ہونا ہی نہیں چاہیے تھا۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو سرے سے پاکستان میں ہونا ہی نہیں چاہیے تھا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مغرب میں یہودی لابی اب بھی بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کو سپورٹ کر رہی ہے، پی ٹی آئی کو سرے سے پاکستان میں ہونا ہی نہیں چاہیے تھا۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے لفاظی کے سوا کوئی کام نہیں کیا، پی ٹی آئی مغرب کی نوکری کر ے لیکن پاکستان کے مفادات تو نہ بیچے، جھوٹ بولتے ہیں کہ عمران خان پاکستان کیلیے کھڑا ہے، بانی پی ٹی آئی پاکستان کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کہتا تھا ووٹ بعد میں ہے قانون کی اہمیت پہلے ہے، اور اب ووٹ کی اہمیت پہلے اور قانون کی اہمیت بعد میں کیسے ہوگئی؟۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے