پی پی چیئرمین

او آئی سی اجلاس پاکستان یا کشمیر کاز کے لیے نہیں بلکہ طالبان کے لیے ہورہا ہے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردری نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا  ہے کہ  دارالحکومت اسلام آباد میں او آئی سی اجلاس پاکستان یا کشمیر کاز کے لیے نہیں بلکہ یہ کانفرنس طالبان کے لیے اور افغانستان کے لیے ہورہی ہے لیکن ہم آپ کو ملک کی قسمت کے ساتھ کھیلنے نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو پہلے دن سے شکست نظر آرہی ہے، عمران خان نے آئین توڑا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے آئین پاکستان پر عمل نہیں کیا، اسپیکر 14 دن میں اجلاس بلانے کا پابند ہے لیکن 14 دن گزرنے کے باوجود سیشن نہیں بلایا گیا۔

واضح رہے کہ انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھارت کی خارجہ پالیسی اپنارہے ہو،  آپ نے سی پیک کو سبوتاژ کیا اور آپ کو یہ ٹاسک دیا گیا کہ پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچاؤ، آپ نے دوست ممالک سے تعلقات بھی خراب کیے۔ عمران خان نے پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کیا، ارکان اسمبلی سندھ ہاؤس گئے تو ان پر جھوٹے الزامات لگائے گئے جب کہ بزدل کپتان عدم اعتماد کے ووٹ سے بھاگ رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے