انوار الحق کاکڑ

سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاون کے مثبت نتائج ملے۔ نگران وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے مثبت نتائج ملے، ہمسایہ ممالک نے بھی خیرمقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایوان صنعت و تجارت کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ملک بھر بالخصوص سرحدی علاقوں میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران کریک ڈاؤن کئے گئے ہیں جن کے مثبت نتائج موصول ہو رہے ہیں۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت کے فروغ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، سمگلنگ کی روک تھام کا ہمسایہ ممالک کے حکام نے خیرمقدم کیا ہے۔ حکومت ٹیکس کے نظام میں اصلاحات یقینی بنا رہی ہے، ٹیکس کا نظام ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری ملکی معیشت کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے ساتھ روزگار کے مواقع فراہم کررہے ہیں۔کاروباری برادری کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آپ کی تجاویز کا خیرمقدم کرتا ہوں، قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرواتا ہوں۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تاجروں، صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرکے معیشت کو مزید مستحکم کریں گے، بجلی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے، بجلی چوروں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے