سردار علی شاہ

وزیر تعلیم سندھ کی اساتذہ بھرتی عمل میں سست روی سے کام لینے والے افسران کو وارننگ

کراچی (پاک صحافت) وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کا کہنا ہے کہ اساتذہ بھرتی عمل میں سست روی سے کام لینا کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ضلعی تعلیمی افسران سے برہمی کا اظہار کیا۔ اجلاس میں وزیر تعلیم سندھ نے اساتذہ بھرتی عمل میں سست روی سے کام لینے اور امیدواروں کی طرف سے شکایات پر افسران کو فائنل وارننگ دی۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اساتذہ کی بھرتیوں کے عمل کے حوالے سے ضلعی تعلیمی افسران کے دفتر کے خلاف شکایات موصول ہو رہی ہیں، مجھے ریکارڈنگ بطور ثبوت تک موصول ہوئی ہیں، ضلعی تعلیمی افسران کی شناخت ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی تعلیمی افسران کے دفتر سے اساتذہ کی بھرتیوں میں پیسے کی مانگ کی جاتی ہے تو یہ آپ کے اور میرے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے، اساتذہ کی بھرتیوں میں پیسے مانگنا حرام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے