رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ کیجانب سے وفاقی کابینہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ نے مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کا مقدمہ وفاقی حکومت کے خلاف درج کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 ،6 ماہ قبل تحریک لبیک کے احتجاج میں 26 افراد اور حالیہ احتجاج میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تقریباً 8 افرادکی ہلاکت کے واقعے کی وفاقی اور صوبائی کابینہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ذمے داروں کو نامزد کرنا چاہیے۔

رہنما ن لیگ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ شیخ رشید بتائیں ایف آئی آر کیوں درج نہیں کی گئی؟۔ سانحہ ماڈل ٹاون پر آج تک جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کرنے والے شیخ رشید جیسے دیگر لوگوں کو اب کوئی جے آئی ٹی محسوس نہیں ہورہی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے