سعودی وزیر

سعودی نائب وزیر داخلہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ راناثناءاللہ نے نورخان ائیربیس پر سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداد کا استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران سعودی نائب وزیر داخلہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کریں گے، یہ منصوبہ حجاج کو آسان اور پریشانی سے پاک امیگریشن فراہم کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سعودی نائب وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی وزیر برائے نارکوٹیکس کنٹرول اور آرمی چیف سے بھی ملاقات کریں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے