فلسطین مارچ

جماعت اسلامی خواتین کے تحت فلسطین یکجہتی مارچ

کراچی (پاک صحافت) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کے تحت اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکہجتی کے لیے یکجہتی مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں مشرق سینٹر، حسن اسکوائر، گلشن اقبال پر حلقہ خواتین کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کیا گیا۔ خواتین مارچ کا مقصد اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکہجتی تھا۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیلی دہشت گردی، مظلوم و نہتے فلسطینی بچوں، خواتین پر صہیونی ریاست کی بمباری کے خلاف فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق خواتین نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور ماتھوں پر سرخ رنگ کی پٹی باندھی ہوئی تھی جس پر لبیک یا اقصی تحریر تھا۔ خواتین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر تحریر تھا کہ I stand with Hamas, لبیک یا اقصی، Free Palestine ، we stand with Palestine for this our duty divine ، فلسطینیوں سے رشتہ کیا لا الہ الاللہ، فلسطینی مسلمان اسلام دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے۔

ہم فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ بیت المقدس ہمارے ایمان کا حصہ ہے، یکجہتی مارچ میں خواتین نے اسرائیل کا پرچم پیروں تلے روند کر پیغام دیا کہ ہم کسی صورت ناجائز ریاست قبول نہیں کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں بل گیٹس سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈبلیو ای …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے