سراج الحق

پی ٹی آئی وہی کام کر رہی ہے جس کیخلاف وہ ماضی میں نعرے لگاتی رہی۔ سراج الحق

پشاور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آنے کے بعد وہی کام کررہی ہے جس کے خلاف وہ ماضی میں نعرے لگاتی رہی ہے، عمران خان کے سارے نعرے اور دعوے جھوٹ ثابت ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران اشرافیہ نے مل کر قوم کے گلے میں آئی ایم ایف کی غلامی کا طوق ڈال دیا۔ عوام ملکی خودمختاری کا سودا کرنے والوں کو الیکشن میں آئینہ دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں الیکشنز قوانین کی سرعام دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی تمام حلقوں میں بجلی کے کھمبے اور دیگر ترقیاتی کاموں میں مصروف ہے۔ وہ چار روز سے خیبرپختونخوا میں موجود اور سرکاری پارٹی کی جانب سے آئین کی خلاف ورزیوں کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ انتخابی قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث وزیراعلیٰ کے پی اور دیگر پی ٹی آئی ممبران کے خلاف ایکشن لے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے