سیکیورٹی فورسز

دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز پر حملے کی ناکام کوشش، جوابی فائرنگ سے 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (پاک صحافت)  ملک دشمن دہشتگردوں کی  جانب سے  پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فوروسز پر حملے کی  کوشش کی گئی ، تاہم سیکیورٹی فوروسز نے بروقت جواب دیتے ہوئے  4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نوشکی میں دہشت گردوں نے ایف سی کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر سیکورٹی فورسز نے جوابی کاروائی کی۔

تفصیلات کےمطابق سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر زخمی ہوگیا۔دوسری جانب پنجگور میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کے کیمپ میں دو اطراف سے داخل ہونے کی کوشش کی جس پر سیکورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی سے دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی دیکھ کر  ملک دشمن  دہشت گرد فرار ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور میں حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا، دہشت گردوں کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے والوں کا تعین کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے