واٹس ایپ

واٹس ایپ صارفین کی دیرینہ خواہش تکمیل کے مراحل میں

سلیکان و یلی (پاک صحافت) واٹس ایپ صارفین کی دیرینہ خواہش تکمیل کے مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔ واٹس ایپ کا ایک بڑا مسئلہ یہی ہے کہ آپ ایک وقت میں ایک اکاؤنٹ کو ایک ہی ڈیوائس پر چلا سکتے ہیں، اور کمپیوٹر پر چلانے کے لیے آپ کے موبائل کا انٹرنیٹ سے منسلک ہونا بھی ضروری ہے۔ لیکن اب واٹس ایپ گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے دی گئی نئی اپ ڈیٹ  2.21.14.1 میں اپنے استعمال کنندگان کے لیے نہایت اہم فیچر کی آزمائش کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس نئی اپ ڈیٹ کے بیٹا(آزمائشی) ورژن میں واٹس ایپ کے مختلف ڈیوائسز پر کام کرنے کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔ اور اس نئے فیچر کی اپ ڈیٹ جلد ہی صارفین کے لیے جاری کردی جائے گی جس کے بعد صارفین واٹس ایپ ویب، واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ اور پورٹل کو موبائل فون کے انٹرنیٹ سے منسلک ہوئے بنا استعمال کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ لنکڈ موبائل ڈیوائسز  کے لیے ’ لاگ آؤٹ‘ کے آپشن پر کام کر رہا ہے اور یہ فیچر بھی مستقبل میں دستیاب ہوگا۔ آج بھی واٹس ایپ نے اس سیکشن کو دوبارہ اپ ڈیٹ کیا ہے جو کہ واٹس ایپ اکاؤنٹس میں ملٹی ڈیواسز فعال ہونے کے بعد دستیاب ہوگا۔  جب کہ ملٹی ڈیوائسز استعمال کرتے ہوئے آپ کی کالز اور پیغامات ’ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹیڈ‘ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال نوجوانوں میں مایوسی اور ڈپریشن جیسے مسائل کی وجہ قرار

(پاک صحافت) سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال موجودہ عہد کے نوجوانوں میں مایوسی اور ڈپریشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے