مریم نواز

پی ٹی آئی نے پنجاب میں شکست دیکھ کر پھر سے غنڈہ گردی شروع کر دی۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں شکست دیکھ کر پھر سے غنڈہ گردی شروع کر دی ہے۔ جلد وفاق کی طرح پنجاب سے بھی غنڈہ گردوں کا مکمل صفایا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غنڈوں کے گروہ نے جس کا نام پی ٹی آئی ہے نے پنجاب میں اپنی شکست سامنے دیکھتے ہوئے پھر سے غنڈہ گردی شروع کر دی، جتنا چاہے پھڑپھڑا لو، پنجاب کا حق پنجاب کے عوام کو آج انشاءاللّہ مل کر رہے گا۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ اس غنڈہ گرد اور سڑک چھاپ پی ٹی آئی کا جڑ سے خاتمہ ہر پاکستانی کا اولین فرض ہے۔ یہ کلچر کسی طرح بھی ملک و قوم کے لیے اچھا نہیں بلکہ تباہی ہے۔ اس کا فوری سدباب اور خاتمہ ضروری ہے۔ پنجاب کے عوام ان کے چہرے پہچان لے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے