عمران خان

عمران خان کیجانب سے بیرون ملک بیچے گئے قیمتی تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مختلف ممالک کے اعلی حکام کی پیش کردہ تحائف کو بیرون ملک منتقل کرنے کے بعد بیچنے کی تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کو حکومت کے دوران عالمی رہنماوں نے 14 کروڑ روپے مالیت کے 58 تحفے دیئے جسے انہوں نے معمولی رقم ادا کرنے کے بعد یا کوئی ادائیگی کیے بغیر ہی اپنے پاس رکھ لیے۔ سب سے مہنگا تحفہ انہیں اس وقت ملا جب اگست 2018 میں عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ اس میں ساڑھے 8 کروڑ روپے کی گراف واچ تھی جو انہیں 56 لاکھ روپے سے زائد کی کف لنک، 15 لاکھ روپے کے قلم اور 87 لاکھ روپے سے زائد کی انگوٹھی کے ساتھ ملی تھی۔

ذرائع کے مطابق یہ تمام تحائف جن کی مالیت 10 کروڑ روپے کے قریب تھی اور عمران خان نے ستمبر 2018ء میں متعین کردہ رقم کا صرف 20 فیصد یعنی 2 کروڑ روپے ادا کرکے اپنے پاس رکھ لیے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا الزام ہے کہ ان تحائف کو بعد میں دبئی میں 155 ملین (15 کروڑ 50 لاکھ) روپے میں فروخت کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے