شہباز شریف

موسمیاتی تبدیلی کے مہلک اثرات پر آنکھیں بند کرنا مجرمانہ غفلت ہوگی۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے مہلک اثرات پر آنکھیں بند کرنا مجرمانہ غفلت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوپ-27 کانفرنس کا مصر میں انعقاد ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی حدت کے خلاف انسانیت کی جنگ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس وقت پاکستان اور افریقا میں انتہائی موسمی واقعات نے ماحولیاتی تبدیلی کی عالمگیریت کو ظاہر کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ جی 77 کی صدارت کرتے ہوئے دنیا پر زور دیں گے کہ وہ کلائمیٹ فنانسنگ اور نقصانات کے ازالہ کیلئے فنڈ کے طور پر اپنے وعدہ کو پورا کرے، مالی مدد کے بغیر ترقی پذیر ممالک موسمیاتی تبدیلی کے متعدد خطرات سے دوچار رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آب و ہوا کا انصاف مانگ رہے ہیں، حالیہ قدرتی آفات کے بعد ضروریات کے جائزہ سے یہ بات سامنے آئی کہ قرضوں، توانائی اور خوراک کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی قیمتوں اور فنڈز کی کمی کی وجہ سے متاثرین کی بحالی کیلئے ہماری کوششوں میں رکاوٹ آسکتی ہے، دنیا پاکستان کو کیس سٹڈی سمجھے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے