مولانا فضل الرحمن کا دعویٰ، ملک میں کوئی حکومت نہیں ہے

پی ٹی آئی نے عوامی نمائندگی کا جواز کھودیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن

پشاور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے پاس اب عوامی نمائندگی کا کوئی جواز باقی نہیں رہا ہے۔ اب حکومت کو گھر جانا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل لوگوں کو اقتدار میں لاکر پارلیمنٹ کی توہین اور بے توقیری کی گئی۔ غیراخلاقی و غیرپارلیمانی اقدامات کا سلسلہ اب بلوچستان اسمبلی تک پہنچ چکا ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ 4 جولائی کو سوات اور 29 جولائی کو کراچی میں بڑا جلسہ کریں گے۔ پی ڈی ایم اب بھی اپنے مؤقف پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشتون بیلٹ میں مذہب کی جڑیں بہت گہری ہیں اور ان جڑوں کو اکھاڑنے کے لیے عمران خان کو لایا گیا۔ منصوبے کے تحت نئی نسل کو گمراہ کیا گیا ہے اور ایک مادر پدر آزاد معاشرہ تشکیل دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے