شہباز شریف حمزہ شہباز

شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ ریفرنس میں بے گناہ قرار

لاہور (پاک صحافت) احتساب عدالت لاہور نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر وزیراعظم شہباز شریف اور سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی  حمزہ شہباز سمیت دیگر کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں بے گناہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی ضمنی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی۔ احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے سماعت کی اور اس موقع پر شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ نیب نے شہباز شریف خاندان سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے