عظمی بخاری

بزدار حکومت اب تک کورونا ویکسین کا ایک ڈوز بھی خریدنے کی اہل نہیں ہوئی۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بزدار حکومت اب تک کورونا ویکسین کا ایک ڈوز بھی خریدنے کی اہل نہیں ہوئی ہے۔ جو ویکسین لگائی گئی وہ خیرات سے ملی تھی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں پہلی ویکسین  10مارچ 2021 کو لگائی اور آج چار ماہ بعد پنجاب کے 50 لاکھ سے بھی کم افراد کو ویکسین لگی ہے۔ پنجاب میں اس وقت 6 کروڑ 70 لاکھ افراد ایسےہیں جنہیں ویکسین لگ سکتی ہے۔

ترجمان ن لیگ پنجاب عظمی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ مئی 2021 کو پنجاب حکومت نے دس لاکھ ویکسین خریدنے کا فیصلہ کیا۔ ایک کمپنی بھاگ گئی تو دوسری نے 10 لاکھ ویکسین کے 6 ارب روپے مانگے جبکہ بزدار حکومت نے ویکسین خریدنے کے لیے صرف ڈیڑھ ارب رکھے۔ یاد رہے کہ اس وقت ویکسین ختم ہونے کے باعث پنجاب اور سندھ کے بیشتر ویکسی نیشن سینٹرز کو بند کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے