شجرکاری مہم: آئندہ نسلوں کیلئے طرز زندگی کو بدلنا ضروری ہے

شجرکاری مہم: آئندہ نسلوں کیلئے طرز زندگی کو بدلنا ضروری ہے: وزیراعظم

اسلام آباد(پاک صحافت) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شجر کاری آنے والی نسلوں کے لیے ضرروی ہے، مستقبل بچانے کے لیے شجر کاری مہم میں حصہ لیں،وزیر اعظم نے  10 ارب درختوں کے سونامی کے تحت موسم بہار کی شجرکاری مہم 2021 کا آغاز کردیا۔

اس سلسلے میں اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں زمین اور سوچ میں ایک تبدیلی لیکر آرہے ہیں اور ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنا طرز زندگی تبدیل کریں اور سوچیں کہ آج جو ہم اپنے ملک سے کر رہے ہیں اسے ہماری آنے والی نسلوں کو فائدہ ہوگا یا نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جو آج آپ کر رہے ہیں اس کے اللہ کی دی ہوئی زمین پر کیا اثرات آئیں گے اس کا سوچیں، ہم نے گزشتہ 70 سال میں نہ اپنی آخرت کی فکر کی اور نہ یہ سوچا یہ جس بے دردی سے ہم اپنے درخت کاٹ رہے ہیں، جنگلات ختم کر رہے ہیں اس کا آنے والی نسلوں پر کیا نقصان ہوگا۔

مزید پڑھیں: احساس پروگرام دنیا بھر میں اپنی مثال آپ بنے گا: وزیر اعظم

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس کا سب سے زیادہ نقصان لاہور میں واضح ہے، میں لاہور میں بڑا ہوا، اس شہر کو اور پشاور کو باغوں کا شہر کہتے تھے لیکن آج جو وہاں آلودگی ہے وہ ہمارے اور بچوں کے لیے نقصان دہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق آج لاہور میں، کراچی میں اور اس کے بعد پشاور میں جو آلودگی ہے اس سے انسان کی زندگی اوسطاً 11 سال کم ہوتی ہے، خاص طور پر اس کے بچوں اور بزرگوں پر برے اثرات ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے لاہور میں 50 مقامات ڈھونڈے ہیں جہاں یہ میاں واکی جنگل لگائے جائیں گے کیونکہ یہ ایسا جنگل ہے جو بہت تیزی سے اگتا ہے اور آج اس کا اسلام آباد میں آغاز کیا گیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا یہ جنگل دوسرے جنگل کے 30 سال کے مقابلے میں 10 سال میں اگ جاتا ہے اور یہ آکسیجن بھی زیادہ فراہم کرتا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے