نواز شریف

لیگی رہنماوں کی لندن میں نوازشریف سے اہم ملاقات

لندن (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے اہم رہنماوں نے لندن میں نواز شریف سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ جس میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل آفئیرز بیرسٹر امجد ملک نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار اور سابق وزیر مملکت عابد شیر علی اور دیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق اس دوران گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر امجد ملک کا کہنا تھا کہ تین دفعہ کے وزیراعظم کا مسلہ اقتدار نہیں اختیار ہے۔ کل بھی یہی منطق اور مسلہ درپیش تھا آج بھی قائد مسلم لیگ ن اسی دوراہے پر کھڑے ہیں۔ اس حکومت کے پاس نہ شہباز سپیڈ ہے نہ اسحق ڈار صاحب جیسی مالیاتی قابلیت اور نہ ہی ڈسپلن۔ 18 فیصد مہنگائی عوام کی کمر توڑ رہی ہے، ڈالر تیزی سے پرواز کرتا ہوا اوپر جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے