ناصر حسین شاہ

کامیاب لانگ مارچ مخالفین کے منہ پر زوردار طمانچہ ہوگا۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کامیاب لانگ مارچ کے ذریعے پی پی رہنماوں اور کارکنوں پر الزام تراشی کرنے اور مسلسل جھوٹ بولنے والے مخالفین کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے جیسے عوامی مارچ قریب آئے گا، پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کی سوشل میڈیا پر تضحیک میں اضافہ ہوگا۔

سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا ہے کہ مخالفین آپ کو اصل مقصد سے ہٹانے کے لیے کوئی بھی گھٹیا انداز اپنا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ مگر آپ نے توجہ نہیں دینی کیونکہ ہر جھوٹ ہر الزام کا سب سے بڑا جواب ایک کامیاب لانگ مارچ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے