افغان صدر کے قومی سلامتی کے مشیرحمداللہ محب کا ایران دورہ، ایران کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی

افغان صدر کے قومی سلامتی کے مشیرحمداللہ محب کا ایران دورہ، ایران کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری نے افغان صدر کے قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات میں کہا ہے کہ شہید سلیمانی کے قتل میں ملوث مجرموں سے سخت انتقام لیا جائے گا۔

 افغان صدر کے قومی سلامتی کے مشیرحمداللہ محب ایک اعلی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے جہاں انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری علی شمخانی کے ساتھ ملاقات کی ۔

 ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری نے افغان صدر کے قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات میں کہا ہے کہ شہید سلیمانی کے قتل میں ملوث مجرموں سے سخت انتقام لیا جائےگا۔

اس ملاقات میں ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری نے ایران کی کلی پالیسیوں اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر تعلقات کو فروغ دینے کی پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران، افغان حکومت اور افغان عوام کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

شمخانی نے خواف اور ہرات کے درمیان ریلوے لائن کے افتتاح کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خواف اور ہرات ریلوے لائن دونوں ممالک کے تعلقات کے استحکام کا مظہر ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصاد اور تجارت کو فروغ ملےگا اور عوام کی معاشی صورتحال پر اس کا براہ راست اثر مرتب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

برٹش

برطانوی دعویٰ: ہم سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد کے لیے پوری کوشش کریں گے

پاک صحافت برطانوی نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن حکومت غزہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے